بھٹکل (ایس او نیوز )12۔اگست:بھٹکل میں بائک چلانے والوں کی بے احتیاطی پر لگام کسنا بے حد ضرورری ہے،خواتین،نوعمر بچے،اورعمررسیدہ لوگ جب راستہ پار کرتے ہیں تو ان پر ہمیشہ خطرہ بنا رہتا ہے۔کل آزادنگر کے جالی کراس پر پیش آئے ایک ایسے ہی واقعہ میں آزادنگر فرسٹ کراس کے مقیم جناب ہاشم سید حسینا کو حادثے میں اپنی جان گنوانی پڑی،اطلاع کے مطابق 74سالہ ہاشم صاحب اپنے گھر یلو کام میں مشغول تھے کہ کسی کام سے ان کو گھر سے باہر جانے کی ضرورت پیش آئی اور وہ گھر سے نکلے مگر تھوڑی ہی دور گئے تھے کہ ایک تیز رفتار بائک نے انکو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے وہ گر گئے،ابتدائی طبی امداد دینے کے لئے ان کو فوری طور پربھٹکل سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیاجہاں ضروری مرہم پٹی کے بعد پہلے ان کو اڈپی پھر وہاں سے منگلور منتقل کیاگیا،جہاں انہیں انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں رکھا گیا ، مگر وقت اجلآ پنچا اور وہ اس حادثہ سے جانبر نہیں ہو سکے،دیر رات کو میت بھٹکل لائی گئی اورضروری کاروائی کے بعدصبح دس بجے کے قریب میت لواحقین کے حوالے کی گئی،اور نماز جمعہ سے قبل گیارہ بجے تنظٰم جمعہ مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور وہیں نوائط کالونی قبرستان میں ان کی تد فین عمل میں آئی ۔پولیس نے لاپروا بائک چالک کو حراست میں لیاہے اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اس دوران اطلاع ملی ہے کہ مرحوم نہایت نیک اور ستودہ صفات کے حامل تھے، اپنے کام سے کام رکھتے ، اور صوم و صلوۃ کے انتاہئی درجے تک پابند تھے،مرحوم نے اپنی زندگی کے کچھ سال کالی کٹ میں گزارے پھر معاش کی خاطر اہوں نے کم و بیش 20سال مسقط میں گزارے، پچھلے آٹھ دس سالوں سے وہ بھٹکل ہی میں مقیم تھے۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے ، اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے